ڈاکٹرماہا کی قبرکشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست منظور

کراچی: عدالت نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم سے متعلق پولیس کی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ڈاکٹرماہا شاہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظورکرلی گئی ہے۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت کو قبرکشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، استغاثہ قانون کے مطابق کارروائی کرے، عدالت انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔ ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی اورپوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں