بحریہ ٹاؤن نے لیز کے حقوق کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: (انتخاب نیوز)بحریہ ٹاؤن (پرائیوٹ) لمیٹڈ کراچی (بی ٹی ایل کے) نے حکومت سندھ سے لیز کے حقوق میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔لیز کے حقوق میں توسیع کے بغیر بحریہ ٹاؤن کو اپنے الاٹیز میں حقوق کی منتقلی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بحریہ ٹاؤن کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی 3 صفحات پر مشتمل درخواست میں بیان کیا گیا کہ نومبر 2019 تک مجموعی طور پر 460 ارب روپے واجب الادا رقم میں سے 57 ارب 40 کروڑ روپے ادا کیے جاچکے ہیں۔درخواست میں بتایا گیا کہ بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ کے 21 مارچ 2019 کے عملدرآمد بینچ کے فیصلے پر کس طرح عمل کیا اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں 16 ہزار 896 ایکٹر رقبہ اراضی کی خریداری کے لیے 460 ارب روپے کی پیش کش کو کیسے قبول کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں