واشک میں فائرنگ کرنے والااہلکار آج بھی تعینات ہے ہٹایا جائے، زابد ریکی

کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے میر زابد ریکی نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہاکہ واشک میں جس نائب تحصیل دار نے فائرنگ کو آج بھی تعینات ہے جس سے میرا استحقاق مجروح ہواہے معاملہ استحقاق کمیٹی میں ہے اور استحقاق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک مذکورہ نائب تحصیل دار کو وہاں سے ٹرانسفر کیاجائے ۔جس پر صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے کہاکہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سامنے موجود ہے اور یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے جہاں واقعہ پیش آیا نائب تحصیلدار کو وہاں سے ہٹا دیاگیاہے کسی کے کہنے پر تبادلہ ممکن نہیں استحقاق کمیٹی میں اگر جرم ثابت ہوتاہے تو تحصیل دار کو قانون کے مطابق سزا ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں