ژوب ،دو لاکھ اسی ہزار روپے چوری کرنیوالاملزم گرفتار

ژوب :ژوب پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو لاکھ اسی ہزار روپے چوری کرنے والاملزم عبدالمالک قوم اکاخیل سکنہ نیوابادی گرفتار کر کے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بر آمد کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سید علی محسن ایس پی لیفٹیننٹ (ر) فہد خان کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شیر علی مندوخیل کی سربراہی میں اے ایس آئی محمود اللہ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کینٹ روڈ پر واقع دکان کے تالے توڑ کر دو لاکھ آسی ہزار روپے چوری کرنے والے ملزم عبدالمالک اکاخیل کو گرفتار کر لیا جن کی نشاندہی پر انکے گھر واقع نیو آبادی سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بر آمد کر لئے

اپنا تبصرہ بھیجیں