پشتون کلچرڈے پر آج تقریبات ہوں گی‘پشتونخوامیپ
کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج 23 ستمبربروزبدھ پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریب صادق شہید فٹبال گراؤنڈ مالی باغ کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔ جبکہ ملک وبیرون ملک، جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع، خیبر پشتونخوا اور کراچی میں پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے رنگا رنگ کلتوری پروگراموں کاانعقاد کیا جائیگا۔ پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پشتون کلتوری لباس زیب تن کریں اور تمام پشتونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر پشتون عالمی کلچر ڈے منائیں اور پشتون تاریخی ثقافتی تہذیب وتمدن اجاگر کرنے میں اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ہر سال کی طرح پارٹی کے زیر اہتمام اس بار بھی اس دن کو انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائیگا اور اس سلسلے میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام صادق شہید فٹبال گراؤنڈ میں صبح 10بجے تقریب کا آغاز کیا جائیگا۔اس سے قبل پارٹی کے مختلف علاقوں کے جلوس اور عوام شرکت سے قبل مختلف شاہراہوں، چوراہوں پر اتنڑ کا اہتمام کرینگے اور بعد میں مرکزی تقریب میں شرکت کرینگے۔


