بلیدہ، بجلی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بلیدہ۔ کئی روز سے بند بجلی اور کیسکو کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید عوامی احتجاج ۔ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بٹ بلیدہ کے عوام،دکاندار،طلبا،اور سیاسی سماجی قیادت نےکیسکو ایکسئین،اے سی،ایس ڈی او اور کرپٹ ایل ایس کے خلاف سخت احتجاج کیا اور وارننگ دی کہ اگر کئی دنوں سے بند بجلی آج بحال نہیں ہوئی تو نہ صرف پر امن احتجاج کے دیگر ذرائع استعمال کرینگے بلکہ تربت پل کو بند کیا جائیگا اور تربت کراچی روڈ کو بند کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق 35فیصد بل جمع ہونے کی صورت میں واپڈا حکام کسی ٹرانس کا لائن منقطع نہیں کر سکتا۔لیکن واپڈا کی غنڈہ گردی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ہمارے گاوں اور محلے میں 95% فیصد شفاف بلنگ ہورہی ہے اور عوام خود بل جمع کررہے ہیں اس کے باوجود 33 کے وی لائن کئی دنوں سے بند کیا گیا ہے۔احتجاج کے دوران معتبرین اور سماجی سیاسی سینئر نمائندوں سے ایف سی کمانڈنٹ نے کامیاب مزاکرات کئے اور مظاہرے کے دوران ہی بلیدہ کی بجلی بحال کرنے کے بعد عوام پرامن طور پر منتشر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں