مریدان می پروازند
تحریر: جمشید حسنی
فارسی میں کہاوت ہے کہ پیر نہیں اڑتے مرید انہیں اڑاتے ہیں۔ہمارے ملک کا یہی المیہ ہے بھٹو کو فخر ایشیا بنایا پھر لٹکایا بے نظیر کو دختر مشرق بنا کر مارا ضیاء الحق کو مردمومن بنا کر آسمان سے گرایا اب عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب کا چرچا ہے 172سربراہان مملکت خطاب کریں گے انہوں نے کشمیر فلسطین کا مسئلہ اجا گر کیا۔افغان مسئلہ کے حل میں پاکستان کی کاوشوں کا ذکر کیاہندوستان میں آسام میں 20لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کرنے کا ذکر کیا کشمیر میں ایک سال سے کرفیو ہے اسلامو فوبیا کے خلاف کام کرنے کا کہا بتلایا ہندوستان کشمیر کی پہلی حیثیت بحال کرے 2007ء میں سمجھوتہ ایکسپریس میں 60مسلمان زندہ جلائے گئے گجرات فسادات میں 2000میں مسلمان مارے گئے اقوام متحدہ فوم کا پہاڑ ہے ویہی ہوتا ہے جو سلامتی کونسل چاہتی ہے پانچ ویٹو ممبر دنیا کے دوسو سے زائد ممالک ممبران کی رائے ٹھکرا سکتے ہیں امریکی صدر نے چین پر کرونا بیماری پھیلانے کا الزام لگایا امریکہ میں صدارتی انتخابات میں نسلی کشیدگی ہے دو لاکھ دو ہزار لوگ کرونا سے مر چکے ہیں ہمارے ہاں 6420اموات ہیں بھارت میں اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہیں عالمی طور پر969230اموات ہوئیں۔کوئی ویکسین علاج نہیں سکول کھولے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ سالانہ ایک کھرب ڈالر غریب ملکوں سے ناجائز طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعہ امیر ملکوں کو چلے جاتے ہیں اقوام متحدہ قانون سازی کرے دنیا کی دولت کی ایک خطیر رقم سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں جمع ہے اسے کیا دلچسپی امیر ملک پھر سود پر غریب ملکوں کو قرض دیتے ہیں معیشتوں پر قابض ہوتے ہیں ہم 43ہزار ارب روپیہ مقروض ہیں تیسری دنیا کی خانہ جنگیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ مغربی ممالک بیچتے ہیں۔
کراچی بلدیہ فیکٹری میں آگ اور260افراد جلنے والے واقعہ کا سالوں بعد فیصلہ ہوگیا مرحومین کو دو دو لاکھ معاوضہ ملے گا27,27لاکھ دیت دو ملزم پھانسی لاہور میں اورنج چلے گا سالانہ چھ ارب روپیہ سودد ینا ہوگا۔۔ٹینگ شہ
گوادر تاسکھر سڑک سی پیک میں نہیں عام شاہراہ ہوگی بجلی1.6روپیہ مہنگی ہوگی 162ارب روپیہ عوام کی جیب سے نکلے گا امراض قلب کا ن ناک گلے شوگر کی دوائیاں مہنگی ہوگئیں کوکنگ آئل سترہ روپیہ کلو مہنگا ہوگا آٹا 80روپیہ فی کلو ہے لاہور میں کہتے ہیں اسی ہزار اسٹریٹ لائٹ نہیں چل رہی کراچی میں 3200بلڈنگیں غیر قانونی طور پر تعمیر ہوئیں لوگ مرتے رہیں وہ وتو بارشوں نے بنیادیں خستہ کردیں کراچی والے کہتے ہیں ہم نے صرف2018میں 98ارب روپیہ ٹیکس دیا ہے کراچی کو تیس کروڑ مکعب فٹ گیس کم مل رہی ہے۔بلدیاتی انتخابات پھر التواء کراچی والے کہتے ہیں نئی مردم شماری کرو گلگت بلتستان انتخابات ہونے ہیں 24حلقے ہیں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات خموشی ہے سیاستدانوں کے مسلح افواج سے ملاقاتوں کے چرچے ہیں نیب کی پیشیاں ہیں شیخ رشید کے ہروز بیانات ہیں معلوم نہیں یہ ریلوے کے معاملات کس وقت کرتے ہیں انہیں تو ٹی وی پر رو نمائی سے فرصت نہیں آج کل بھاری بھرکم ہوگئے ہیں چال میں بھی شوخی نہیں مل رہی اب لاکھوں ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں۔
آل پارٹیز کانفرنس ہوئی فی الحال تحریک کے بارے میں خموشی ہے سرکاری وزیر حزب اختلاف کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے عمران خان نے کہا کبھی کبھی وزیر اپنی طرف گول کرلیتے ہیں کرونا ختم نہیں ہوا لاہور میں ڈینگی بخار ہے پولیو ختم نہیں ہوسکا کراچی پیکج اعلان ہوا مگر کتنی رقم کی موجودہ بجٹ میں فراہمی قانونی بحث چل رہی ہے۔ملتان میں بلوچستان کے طالب علموں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا ہے زیادتی کی نوعیت معلوم نہیں ذکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کے سابق لیکچرار منصورکنڈی ہیں پہلے اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء کے ساتھ زیادتی ہوئی زراعت اینیمل ہینڈری جنگلات انجینئرنگ صوبہ میں یونیورسٹی نہیں دوسرے صوبوں کو تعلیم کے لئے جانا پڑتا ہے جنگلات کی پورے ملک میں پشاور میں ایک انسٹی ٹیوٹ ہے صوبہ کے اتنے وسائل نہیں کہ یونیورسٹیاں کھولے تعلیم کے معاملہ میں باقی تین صوبوں کو بلوچستان کا اامتیاج نہیں امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔


