بھارت : اہم حکومتی شخص انتقال کر گئے

بھارت کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان مختصر علالت کے بعد جمعرات کو چل بسے۔ ان کے بیٹے چراغ پاسوان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے 74 سالہ والد اور کنزیومر (صارف) امور کے یونین منسٹر جمعرات کی شام کو انتقال کرگئے۔
واضح رہے کہ پاسوان گزشتہ دو ماہ کے اندر انتقال کرجانے والے دوسرے بھارتی مرکزی وزیر ہیں، اس سے قبل ستمبر میں سریش انگاڈی کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسے تھے۔پچاس برسوں سے زیادہ عرصے سے سیاست میں متحرک رہنے والے رام ولاس پاسوان بہت زیادہ جانے مانے اور تسلیم شدہ دلت لیڈرز میں شمار کیے جاتے تھے، انھیں چند ہفتوں قبل دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
شمال مشرقی بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے پاسوان نے گزشتہ برس نومبر میں اپنی لوک جن شکتی پارٹی جسکی انھوں نے 19برس قیادت کی، اسکی صدارت سے اپنے بیٹے رکن اسمبلی چراغ پاسوان کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں