زمیندار وزیر اعلیٰ ہائو س کے سامنے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں، ملک نصیر شاہوانی
کوئٹہ؛زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اوربلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرملک نصیر احمد شاہوانی نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کی سبسڈی کی عدم ادائیگی سے زمیندار وں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ،محکمہ واپڈا کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلز کی بجلی کی بندش سے زمینداروں کو مالی نقصان کاسامنا کرناپڑرہاہے ،کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حملوں کے بعد زمینداروں پر بجلی بند کرکے نان شبینہ کے محتاج بنائے جارہے ہیں جبکہ رہی سہی کسر ہمسایہ ممالک سے آنے والے غیرقانونی فروٹس اور سبزیوں نے پوری کردی زمیندار ایکشن کمیٹی کے 12اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے میں زمینداران بھرپورشرکت کریں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے زمینداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاکہ صوبے کے اکثریت فیڈرز کی بلیں 75 سے 82 فیصد تک ادائیگی کرنے کے باوجود بجلی بند کردی گئی ہے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلوں کی سبسڈی کی عدم ادائیگی سے زمیندار وں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ،محکمہ واپڈا کی جانب سے زرعی ٹیوب ویلز کی بجلی کی بندش سے زمینداروں کو مالی نقصان کاسامنا کرناپڑرہاہے ،کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے حملوں کے بعد زمینداروں پر بجلی بند کرکے نان شبینہ کے محتاج بنائے جارہے ہیں انہوں نے ایران اور افغانستان سے غیر قانونی طور پر لائی جانے والے پیاز ، انگور، سیب اور دیگر سبزیوں کی اسمگلنگ کوزمینداروں کا معاشی قتل قراردیتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت کی طرف سے فوری طور پر اس غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو غیر قانونی طور پر آنے والے سامان کے مالکان اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے 12اکتوبر کو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے میں زمینداران بھرپورشرکت کریں ۔


