ناراض ن لیگی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری کا نواز شریف اور رانا ثنا اللہ کو الٹی میٹم
لاہور :مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر ترین رہنما میاں جلیل شرقپور ی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قیادت کے فیصلے کیخلاف اختلاف کا حق رکھتاہوں ،تما م جماعتوں میں اختلاف رائے کا حق ہونا چاہیے ،اختلاف رائے سننا اور برداشت کر ناہی جمہوریت کا حسن ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نواز شریف اور رانا ثنا اللہ کو کل تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب بھی لوٹے ہیں کیا نواز شریف نے پارٹی نہیں بدلی،پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ جس دن واقعہ پیش آیا کئی لوگوں نے رابطہ کیا، مجھ سے رابطہ کرنیوالوں نے اظہار نفرت کیا،پارٹی میں نئے بلاک سے متعلق بات کرتے ہوئے جلیل شرقپوری کا کہنا تھا جو لوگ میرے موقف کیساتھ ہیں ان کا نیا بلاک خود بخود نظر آ جائیگا ، انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کرنے والے کے خلاف کل تک نواز شریف، رانا ثنا کے فیصلے کا انتظار کروں گا۔


