نوازشریف کی ایک تقریر نے’’نیا عمران خان‘‘ بنا دیا ہے، خواجہ آصف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمائ￿ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور کرپشن کے ہر بال پر چوکے چھکے لگ رہے ہیں، سلیکٹراں کولوں پتہ کرو باؤلر کتھو ں آیا وے، اڑھائی سال میں نیا پاکستان نہیں بن سکا، نوازشریف کی ایک تقریر نے ’’نیا عمران خان‘‘ بنا دیا ہے، یہ ہوتی ہے سوسْنار دی اِک لوہار دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اڑھائی سال میں عمران خان نیا پاکستان نہیں بنا سکا اور نواز شریف نے ایک تقریر میں ’’نیا عمران خان‘‘ بنا دیا ہے۔منقول ہے کہ سوسنار دی اک لوہار دی۔ انہوں نے کہا کہ5 دن کے ٹیسٹ میچ میں ڈھائی دن گزر گئے۔ باؤلر کو وکٹ نہیں ملی۔ مہنگائی، کرپشن، لاقانونیت اور نااہلی کے چوکے چھکے ہر بال پہ لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باؤلرگراؤنڈ سے نہیں اسٹیدیم سے نکالنے کا وقت آگیا ہے۔ اتنی مہنگی باؤلنگ 72 سال میں نہیں دیکھی۔ سلیکٹراں کولوں پتہ کرو باؤلر کتھو ں آیا وے

اپنا تبصرہ بھیجیں