کوئٹہ جلسہ کا میاب بنایاجائے گا، پی ڈی ایم
کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 25 اکتوبر کوئٹہ کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے پی ڈی ایم جلسے کی انتظامیہ اور فنانس کمیٹی کا اجلاس بی این پی کے رہنما اور ایم پی اے اختر حسین لانگو کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اوررکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور سابق ایم پی اے خلیل دومڑ، کاظم خان، نیشنل پارٹی کے علی احمد لانگو، مسلم لیگ نواز کے نصیر خان کاکڑ، پیپلز پارٹی کے حیات خان اچکزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جلسے کے سٹیج کی تیاری، ساونڈ سسٹم، پینا فلیکس اور دیگر معاملات پر سیر حاصل بحث کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 25 اکتوبر کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جا گا بعد میں ایم پی اے اختر حسین لانگو کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا


