آٹا، چینی سستی نہ ہونے پر وزیراعظم عمران خان برہم، رپورٹ طلب

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران آٹے اور چینی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، جبکہ وزراء کو ہدایت کی کہ مہنگائی کے خاتمے کو ہی اپنا پہلا مشن بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کھل کر ملک میں جاری مہنگائی بالخصوص آٹے اور چینی کی بڑھتی قیمتیں زیرِ بحث آئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام سرکاری محکموں کو اپنا اِن پٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزرا مہنگائی کے خاتمے کو ہی اپنا پہلا مشن بنائیں، غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کریں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزرا نے اتفاق کیا کہ ہماری اصل اپوزیشن مہنگائی ہے، جبکہ وزرا کی اکثریت نے اشیا ضروریہ مہنگی ہونے پر تحفظات اور تشویش سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے تجویز پیش کی کہ گندم اور چینی سستی ہوسکتی ہے، متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائيں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں