ایاز صادق نے جھوٹ بولا، پاکستان کے شاہینوں نے بھارت میں گھس کر پٹائی کی’فواد چوہدری
اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایاز صادق نے بہت اعتماد کے ساتھ جھوٹ بولا، پاکستان کے شاہینوں نے بھارت میں گھس کر پٹائی کی، پلواما واقعہ کے بعد پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آپ جتنا مرضی زور لگا لیں، جنوری 2028 تک بھی عمران خان کو نہیں ہٹا سکتے، آپ گلیوں میں مارے مارے پھر رہے ہیں، کیسز پر بات نہیں ہوگی، قومی معاملات پر گفتگو کے لئے تیار ہیں، اختلاف رائے کا حق ہے لیکن ریاست پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔
ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے جبکہ قومی اسمبلی میں بل کی کاپیاں نہ دینے پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا۔ سی پیک اتھارٹی بل پر ڈپٹی سپیکر نے خواجہ آصف کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔
Load/Hide Comments


