پی ایف یو جے کا مطالبات کے لیے تحریک شروع کرنے کا اعلان

کوئٹہ:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کی صحافتی حقوق کی جدوجہد تحفظ روزگار کی ضمانت اور تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کے مطالبات کی تحریک جاری و ساری ہے،پی ایف یو جے پر عزم ہے کہ مرحلے وار صحافتی جدوجہد اپنے تمام مطالبات کے حصول سمیت آٹھویں ویج بورڈ کی جملہ سہولیات کو بھی ہر صورت حاصل کر کے رہے گی،ان مقاصد کے حصول کی تکمیل کے لیئے پی ایف یو جے اپنے بہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد صحافتی مطالبات کی منظوری کے لیئے جدوجہد کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر کی تمام متعلقہ یو جیز سے تعاون کی خواستگار ہے۔پی ایف یو جے اپنے مطالپات کا دوسرا مرحلہ 11 نومبر بروز بدھ سے ملک بھر میں شروع کر رہی ہے،جس میں آٹھویں ویج بورڈ پر عمل درآمد،صحافتی اداروں سے جبری طور بیروزگاری،تنخواہوں میں غیر قانونی کٹوتی،تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور چینل 24 کی جابرانہ بندش،آزادی صحافت اور خبروں کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ پر آمرانہ پابندی کے علاوہ صحافی اور خصوصا خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے،ریڈیو پاکستان سے جبری ملازمین کی نیکالی اور پی ٹی وی میں وقت سے پہلے جبری رخصتی اور ان کی ادائیگیاں نہ ہونے پر ملک بھر میں احتجاجی مہم کا آغاز کر رہی ہے اس احتجاجی تحریک میں صحافیوں کی مرکزی تنظیم پی ایف یو جے ملک کی تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ صحافی برادری سے درخواست کرتی ہے کہ وہ ہاتھ میں ہاتھ ملا کر صحافتی حقوق کی جدوجہد میں تنظیموں کا بھرپور ساتھ دیں اور اس تحریک کو کامیاب کرائیں تاکہ صحافتی اتحاد کی طاقت سے ھم بے روزگار اور معاشی پریشانیوں میں مبتلا صحافیوں کی امید بنیں،پی ایف یو جے پر امید ہے کہ صحافتی حقوق کے دوسرے مرحلے کو بھی پہلے مرحلے کی طرح پورے ملک کے صحافیوں کی توانا آواز بنایا جائے گا،کہ اتحاد اور جدوجہد ہی حقوق کے حصول کا قانونی اور آئینی راستہ ہے جسے ھم سب مل کر ہی کامیاب کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں