عمران خان این آر اودیدیں تو سب ان کے نعرے لگائیں گے، علی امین گنڈا پور

اسکردو :وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان این آر او دے دیں تو سب عمران خان کے نعرے لگائیں گے۔

اسکردو کے علاقے سرمک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ عمران خان نے کینسر اور نوجوانوں کیلئے مفت یونیورسٹی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دل میں لوگوں کے لیے درد ہے، ووٹ آپ کے 5 سال کی ترقی کا فیصلہ کرتا ہے، کے پی کے حکومت میں عمران خان نے جہیز کی لعنت ختم کی۔

علی امین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آپ کی 72 سالہ محرومی دور کر کے صوبے کا اعلان کیا، جو ہماری فوج کا وفادار نہیں وہ پاکستان کا وفادار نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لوٹنے والے، مال کھانے والے آپ کے درمیان کیسے آتے ہیں؟ زرداری کے پاس ایک سینما تھا آج وہ دنیا کا امیر ترین آدمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں