بھارت میں کورونا کے باوجود شادی کی تقریب، جوڑے کے خصوصی حفاظتی اقدامات

مہارشٹرا۔، خطرناک کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے باوجود بھی بھارت میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جوڑے نے اپنے خاص دن کے موقع پر خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھائے۔بھارتی ریاست مہارشٹرا میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دلہا دلہن کے علاوہ شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی فیس ماسک پہن رکھے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی کی تقریب میں 50 لوگوں نے شرکت کی تھی جنہیں جوڑے کی جانب سے ماسک بھی دیئے گئے تھے۔علاوہ ازیں تقریب میں کورونا کے پھیلا سے بچنے کے لیے میزوں پر سینیٹائزرز بھی رکھے گئے تھے جب کہ مہمانوں کو شادی میں پیک کھانا دیا گیا۔
خبرنمبر43

اپنا تبصرہ بھیجیں