ہمارا ملک مذہب اسلام کا احترام کرتا ہے،فرانسیسی وزیر خارجہ

پیرس:فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ایو لی دریاں نے کہا ہے کہ ان کا ملک مذہب اسلام کا احترام کرتا ہے۔ اسلام اور عرب دنیا کے فرانس کے خلاف بائیکاٹ کی مہم کے بعد مصر کے دور پر موجود فرانسیسی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب سمیح شکری سے قاہرہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد ایک اخباری کانفرنس کے دوران لی دریاں نے کہا کہ ان کا ملک مذہب اسلام کا احترام اور مسلم اقلیت کو ملک کا حصہ مانتا ہے جبکہ فرانس اور مصر اجرتی فوجیوں کے لیبیا سے انخلا اور اقوام متحدہ کی جانب سے لاگو اسلحے پر پابندی کے نفاذپر زور دیتے ہیں۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ریاست فلسطین کے قیام کے لیے منصفانہ اور جامع امن کے قیام پر مبنی دو ریاستی حل کی اہمیت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں