خادم الحرمین الشریفین کی جمعرات کو ملک بھرمیں نماز استسقا کی ہدایت

ریاض :خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سنت رسولﷺ تازہ کرنے اور باران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 4 ربیع الثانی1442ھ کو ملک بھر میں نماز استستقا کی ادائی کی تاکید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تاکید کی گئی کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استستقا کا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کیا جائے اور اللہ سے باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں