حکومت صحافیوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے قانون سازی کررہی ہے،قاسم خان سوری
اسلام آباد /کوئٹہ :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے قانون سازی کررہی ہے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میڈیا جمہوریت کا اہم ستون ہے صحافتی برادری نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں موجودہ حکومت کو معاشی تنگدستی ورثے میں ملی جس سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے کیے کمزور معیشت کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑا ہے جس سے صحافی برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مفاد میں تمام ملکی اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمان کی سربراہی میں 14 اراکین پر مشتمل صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں صحافی براداری کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا قاسم خان سوری نے کہا کہ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے صحافت جمہوریت کا اہم ستون ہے صحافتی برادری نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، قاسم خان سوری نے کہا کہ صحافتی برادری کے فلاح و بہبود اور ان کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں پارلیمنٹ کو صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کا مکمل ادراک ہے حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کر رہی ہے،موجودہ حکومت کو معاشی تنگدستی ورثے میں ملی جس سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے کیے،کمزور معیشت کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑا ہے جس سے صحافی برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے، صحافی برادری پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے ملکی مفاد میں کیے گئے فیصلوں کو سراہیں موجودہ حکومت کے دور میں بلوچستان میں فقیدلاالمثال ترقیاتی کاموں کا اجراہ کیا گیا ہے، ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مفاد میں تمام ملکی اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے کورونا وائرس نے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے جس پر حکومت اپنی بہترین حکمت عملی کے تحت قابو پانے میں کامیاب ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر اپنے اثرات ظاہر کر رہی ہے، جس کے لیے عوام کو دوبارہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ضروت ہے اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کاروائی کو خوشگوار ماحول میں چلانے کے کردار کو سراہا۔


