سانحہ کشمور، ملزم خیراللہ بگٹی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش
کشمور:کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا کے واقعے میں ملوث ملزم خیراللہ بگٹی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کا ایک ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو مفرور ملزم خیر اللہ کی نشاندہی کے لیے لے کر گئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی
Load/Hide Comments


