جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو جوان جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے پش زیارت میں رات گئے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت جاں بحق ہو گئے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا، علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں