امریکی گلوکارہ چیر کی عمران خان سے ملاقات

سری لنکا کی جانب سے تحفے میں ملنے والے ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے 2 روز قبل امریکی گلوکارہ و اداکارہ چیر پاکستان پہنچ گئیں۔


پاکستان آمد کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں موجود ہاتھی، کاون کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

چیر دنیا کے ان چند افراد میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان میں ناقص حالات میں زندگی گزارنے والے ہاتھی کاون کی آزادی اور دوسرے ملک منتقلی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں