مراد علی شاہ بدستور کورونا کا شکار؛ دوسری رپورٹ بھی مثبت

کراچی(انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا کا شکار ہیں، 12 روز قرنطینہ اختیار کئے جانے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا لیکن اس بار بھی ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ میں اب بھی ہلکے بخار سمیت کچھ علامات بھی موجود ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے، انہوں نے رواں ہفتے دفتری اْمور بھی انجام دیئے تھے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 16 نومبر کو کورونا کا شکار ونے کی تصدیق کی تھی اور وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں