ملتان کی انتظامیہ نے گیلانی ہاؤس کی بجلی منقطع کر دی

ملتان: ملتان کی انتظامیہ نے گیلانی ہاؤس کی بجلی منقطع کر دی۔ ہفتہ کو ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم رہنماؤں کا اجلاس گیلانی ہاؤس میں ہوا جس میں مقامی قیادت،سعید غنی، نفیسہ شاہ، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے اجلاس کے موقع پر ملتان کی انتظامیہ نے گیلانی ہاؤس کی بجلی منقطع کردی۔قاسم گیلانی نے شرکاء کو بتایا کہ یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمیں روکنے کیلئے کیے جا رہے ہیں،ہمارے پاس جنریٹر اور دوسرے متبادل ذرائع موجود ہیں، ان کی حرکتوں سے ہم رکنے والے نہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں