پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے لگائے گئے کنٹینرز میں دلہا بھی پھنس گیا

لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں لگے کنٹینرز نے دلہے کو دلہن کے ساتھ 6 کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کردیا— فوٹو: اسکرین گریب
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں جلسے کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے کنٹینرز میں دلہا بھی پھنس گیا۔
لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں لگے کنٹینرز نے دلہے کو دلہن کے ساتھ 6 کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کردیا۔
پی ڈی ایم جلسہ: ملتان میں موبائل سروس معطل، کئی مقامات پر انٹرنیٹ بھی بند
خیال رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں ند کردی گئی ہیں جب کہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔
پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں