نیب کو تسلیم ہی نہیں کرتے، اس کے نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: فضل الرحمان

۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم تو ایسے احتسابی ادارے کو تسلیم ہی نہیں کرتے کیونکہ یہ تو خود رشوت کدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں اور قریبی رفقاء کو نیب کے نوٹس کردار کشی کی روایتی مہم ہے، نیب کے نوٹس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے، ایسے نفسیاتی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں، ان شاءاللہ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور جمہوری آزادیوں کا تحفظ کرنا سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے اور دنیا کی کوئی قوت ہمیں اس مشن سے روک نہیں سکتی

اپنا تبصرہ بھیجیں