لاہور جلسہ تاریخی ہوگا،حکومت کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،مولاناغفورحیدری
اسلام آباد: دسمبر لاہور جلسہ تاریخی ہوگی،حکومت کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،پوری قوم مولانا فضل الرحمن کے بیانیے سے متفق ہوتا جارہا ہے،ڈھائی سال میں حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وپی ڈی ایم کے مرکزی نائب صدر سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے لیہ سے قاری منور کی قیادت میں جماعتی وفود سے ملاقات میں گفتتو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا جانا ٹہر گیا ہے عمرانی حکومت کارکردگی دکھانے کے بجائے کرونا کے پیچھے چھپ رہی ہے ملک معاشی بحران سے دو چار ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا اگر حکومت نے ملتان کی طرح حماقت کی تو منہ کھانی پڑیگی انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ یہ نااہل ملک کو پٹڑی سے اتار دیں اور ہم احتجاج بھی نہ کریں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ پوری قوم کا بیانیہ بن چکا ہے


