لاہور، ن لیگ کے کنونشن میں اسٹیج سے ’گو نوازگو‘ کا نعرہ لگ گیا

لاہور:مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن میں اسٹیج سے’گو نواز گو‘ کے نعرے لگوادیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا سوشل میڈیا کنونشن کھوکھر پیلس میں ہوا جس میں پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ تقریب کے دوران رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے اسٹیج سے’گونواز گو‘ کانعرہ لگوا دیا۔ کھوکھر پیلس میں ہونے والی تقریب میں مسلم لیگ ن کی خواتین ورکرز بھی موجود تھیں۔ افضل کھوکھر نے پہلے نوازشریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے نام لے کر زندہ باد کے نعرے لگوائے اور بعد ازاں جوش خطابت میں ان کی زبان پھسل گئی۔افضل کھوکھر کو جیسے ہی اپنی غلطی کا احساس ہوا انہوں نے’وزیراعظم نوازشریف‘ اور’گو نیازی گو‘ کے نعرے لگوانا شروع کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں