بلاول بھٹو نے پارٹی اراکین اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے سے روک دیا
کراچی اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا پارٹی کی سینئر قیادت طور پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا استعفے دینے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پارٹی اراکین کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے سے روک دیا، جمعرات کو اس حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی اراکین سے جواب طلبی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس کی ہدایت پر آپ لوگ استعفے دے رہیں؟ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں طے ہونا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے اراکین کو استعفیٰ دینے سے روک دیا اور میڈیا میں بھی بات کرنے سے گریز کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فوری طور پر استعفیٰ نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا، بلاول زرداری نے سینئر قیادت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جذباتی نہ ہوں اور سی ای سی میٹنگ کے فیصلوں کا انتظار کریں اور اب کوئی بھی رکن استعفی پیش نہ کرے جبکہ کوئی بھی رکن اسمبلی سوشل میڈیا پر استعفی شیئر نہ کرے اور نہ ہی استعفوں پر بات کی جائے، ٹی وی چینلز اور اخباری بیانات میں بھی استعفوں پر کوئی بات نہ کی جائے۔ انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں لیکن استعفے کا فیصلہ پارٹی خود کرے گی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں کو کہا ہے کہ آپ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی)کے اجلاس تک انتظار کریں اور وہ سی ای سی میٹنگ تک پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔دوسری جانب کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک مختلف پارٹی ہے، جس دن ہماری قیادت کا حکم آیا ہم استعفی دے دیں گے، استعفے ہروقت ہماری جیبوں میں ہوتے ہیں۔اجلاس میں سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلہ نہ ہو سکا،آصف زرداری نے فیصلہ کرنے سے متعلق مہلت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے کہاکہ یہ بڑا فیصلہ ہے، سی ای سی اجلاس میں مشاورت سے کرنا چاہتا ہوں
b-37
مریم نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر احتساب عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں جائیداد ضبطگی معاملے پر نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف احتساب عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔ جمعرات کو مریم نواز نے نواز شریف کی جانب سے درخواست دائر کردی، درخواست میں کہاگیاکہ مری اور ایبٹ آباد کی جائیداد مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے نام پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جائیداد ریفرنس میں موجود تاریخ سے قبل خریدی گئی،بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد گھر خاندان میں تقسیم ہوا۔ درخواست میں کہاگیاکہ عدالت جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے،عدالت جائیداد ضبطگی کے نیب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔


