مریم نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے معاملے پر احتساب عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام آباد:احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں جائیداد ضبطگی معاملے پر نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف احتساب عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔ جمعرات کو مریم نواز نے نواز شریف کی جانب سے درخواست دائر کردی، درخواست میں کہاگیاکہ مری اور ایبٹ آباد کی جائیداد مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے نام پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جائیداد ریفرنس میں موجود تاریخ سے قبل خریدی گئی،بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد گھر خاندان میں تقسیم ہوا۔ درخواست میں کہاگیاکہ عدالت جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے،عدالت جائیداد ضبطگی کے نیب کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments


