لاہور،ایئرپورٹ پر دھند کے باعث 7پروازیں منسوخ،متعددتاخیر کاشکار
لاہو ر: لاہور کے علامہ اقبا ل انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث 7پروازیں منسوخ جبکہ متعددتاخیر کاشکار ہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306،بلیو ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 417،بلیو ائیر لائن کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 243،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 244 اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 شامل جبکہ تاخیر کاشکارہونے والی پروازوں میں دمام جانے والی پرواز 884 سترہ گھنٹے،قطر ائیر لائن کی دوھا جانے والی پرواز 621 چودہ گھنٹے،پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 9725 دو گھنٹے،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 چار گھنٹے،بلیو ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 410 ڈیڑھ گھنٹہ،بی اے کی لندن جانے والی پرواز 258 چار گھٹنے،راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن چار گھنٹے تیس منٹ،بلیو ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 410 تین گھنٹے،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 203 ڈیڑھ گھنٹہ،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ جانے والی پرواز 543 ایک گھنٹہ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 ایک گھنٹہ 15 منٹ،قطر ائیر ویز کی دوھا جانے والی پرواز 629 پانچ گھنٹے 5 منٹ،سری لنکن ائیر لائن کی کولمبو جانے والی پرواز 186 دو گھنٹے،گلف ائیر لائن کی بحرین جانے والی پرواز 765 دو گھنٹے،سرین ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 523 تیس منٹ،قطرائیر ویز کی دوھا سے آنے والی پرواز 620 تین گھنٹے،دمام سے آنے والی پرواز 883 چھ گھنٹے،بی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 259 پانچ گھنٹے،ترکش ائیر لائن کی استنبول سے آنے والی پرواز 714 چار گھنٹے 30 منٹ،راس الخیمہ سے آنے والی پرواز جی نائن کی پرواز 820 چھ گھنٹے،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302 ڈیڑھ گھنٹہ،سرین ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 ایک گھنٹہ،قطر ائیر ویز کی دوھا سے آنے والی پرواز 628 پانچ گھنٹے 30 منٹ،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 9760 تیس منٹ،سری لنکن ائیر لائن کی کولمبو سے آنے والی پرواز 185 دو گھنٹے،گلف ائیر لائن کی بحرین سے آنے والی پرواز 764 دو گھنٹے،بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 تین گھنٹے،سرین ائیر لائن کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز 542 تیس منٹ اورپی آئی اے کی دبئی سے آنے والی پرواز 204 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔


