سعودی عرب میں کورونا کی ویکسیئن کی پہلی خوراک وزیر صحت کودی گئی
ریاض(شِنہوا)سعودی عرب نے کوویڈ۔ 19 کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔وزارت صحت نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا کہ وزیر صحت توفیق بن فوزان الربیعہ کو یہ ویکسین دی گئی ہے۔توفیق الربیعہ نے ٹویٹ کیا کہ گزشتہ 9 مہینوں سے میں کیسز کی تعداد کو تشویش کے ساتھ دیکھ رہا تھا، آج میں خوشی کے ساتھ ان لوگوں کی تعداد کا مشاہدہ کروں گا جن کو یہ ویکسین لگے گی۔ریاست کو ویکسین کی پہلی کھیپ بدھ کے روز موصول ہوئی ہے۔ 1لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد بغیر معاوضہ ویکسین موصول کرنے کیلئے رجسٹرڈ ہیں۔تین مراحل پر مشتمل ویکسی نیشن عمل ملک میں ان شہریوں اور رہائشیوں کا احاطہ کریگا جو ویکسین وصول کرنا چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


