کورونا بند کمرے میں پھیلتا ہے، 27 دسمبر کو جلسہ کھلی جگہ پر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تمام اراکین نے اپنے استعفے قیادت کے سپرد کردیے ہیں، اب قیادت پر ہے اسے جیسے استعمال کریں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کہتے ہیں کہ کورونا بند کمرے میں پھیلتا ہے جبکہ 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کا جلسہ کھلی جگہ ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی کا اجتماع کھلے علاقے میں ہوگا، تمام اراکین نے اپنے استعفے قیادت کے سپرد کردیے ہیں، اب قیادت پر ہے اسے جیسے استعمال کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دورہ امریکا مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے
سندھ میں گیس کی قلت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سندھ کی گیس سوئی ناردرن کو دینے کی مذمت کرتے ہیں، گیس بندش پر وفاق سے سخت احتجاج کرینگے۔
خیال رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ امریکا سے 10روزہ نجی دورہ کرکےکراچی پہنچے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 12دسمبر کو امریکا کے نجی دورے پر گئے تھے جس کے 10 روز بعد وہ دورہ مکمل کرکے وہ غیرملکی ائیر لائن سے واپس کراچی پہنچ گئے ہیں۔


