ملک میں پنجابی زبان کو کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے، لاہور ہائیکورٹ
لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پوری دنیا میں پنجابی زبان کی اہمیت ہے، پاکستان میں اسے کیوں نظر انداز کیاجارہا ہے،پنجابی زبان کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے پنجابی زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پوری دنیا میں پنجابی زبان کی اہمیت ہے، پاکستان میں اس کو کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے، اس کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، بتایا جائے پنجابی کے فروغ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔
Load/Hide Comments


