کریمہ بلوچ کے قتل میں کوئی جرم کے شواہد نہیں ملے، پاکستان

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اسرائیل تسلیم کرنے کا متحدہ عرب امارات کے ویزہ معاملہ سے کوئی تعلق نہیں،بھارت کو روسی سفارت کار کی نصیحت کو سمجھنا چاہیے،پاکستان اور روس کے تعلقات دونوں ممالک کے عالمی مفادات، علاقائی امن و استحکام کے تناظر میں ہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے دفتر خارجہ کا موقف واضح ہے،ہم نے بارہا اپنے موقف کو واضح کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کو متحدہ عرب امارات میں بتایا گیا کہ ویزا پابندیاں عارضی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ مبصریں اور گاڑیوں پر حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل صدر اور اقوام متحدہ جنرل سیکرٹری کو خط لکھا،بھارت کو روسی سفارت کار کی نصیحت کو سمجھنا چاہیے،پاکستان اور روس کے تعلقات دونوں ممالک کے عالمی مفادات،علاقائی امن و استحکام کے تناظر میں ہیں،دونوں ممالک نے مشاورت کے لیے کئی فورم قائم کیے ہیں،پاکستان اور روس کے تعلقات دفاع سمیت متعدد شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان واضح کرچکا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں،اسرائیل تسلیم کرنے کا متحدہ عرب امارات کے ویزہ ایشو سے کوئی تعلق نہیں،اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کے حل تک تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آف کام کے بھارتی ریپبلک ٹی وی کو جرمانہ بھارت اور بی جے پی کے. لیے باعث شرمندگی ہے،آف کام کا جرمانہ پاکستان کے موقف کی تائید ہے،پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ ایک ری ایڈمیشن معاہدے پر دستخط کیے تھے،ری پیٹریشن فلائیٹ کو قبول کیا جا رہا ہے جب تک ری ایڈمیشن معاہدہ موجود ہے،31 دسمبر تک یورپی یونین ری ایڈمیشن معاہدہ موجود ہے،پی آر ایف ٹی سی بنیادی طور پر آئی ٹی آئی ٹرین کمیونیکیشن کے لیے فوکل محکمہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کا فوجی بلڈ اپ ان کی موجودہ غیر ذمہ دارانہ سیاست کے تحت خطرناک ہے،بھارت کی جانب سے اسلحے کے انبار لگانا ان کی فوجی ضروریات سے بڑھ کر ہے،ہم بھارت کی جانب سے ملڑی بلڈ اپ کی مذمت کرتے اور اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں،متحدہ عرب امارات کے وزیر نے موجود پابندیوں کو عارضی اور کوویڈ 19 سے متعلق قرار دیا ہے،اقوام متحدہ فوجی مبصرین اور ان کی گاڑیوں پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں،ہم اقوام متحدہ فوجی مبصرین اور ان کی گاڑیوں پر حملے کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان بانی رکن کے طور پر سارک کو علاقائی تعاون کے لیے ایک اہم تنظیم سمجھتا ہے،ہم ابھی بھی سارک کو اہم تنظیم سمجھ کر کہتے ہیں کہ رکن ممالک کو سارک چارٹر پر عمل کرنا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین کی گاڑیوں پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ہم ان کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں پاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ مبصرین پر حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل صدر اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خطوط ارسال کئے ہیں۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ ہم نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی معلومات پر سخت نوٹس لیا اور ان تمام معلومات کا تبادلہ عالمی برادری سے بھی کیا۔ بھارت میں قتل ہونے والے گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے حوالے سے بھارت نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کہ 507 روز ہو چکے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کریمہ بلوچ کے قتل کے فوری بعد ٹورانٹو میں پاکستانی قونصل جنرل نے پولیس سے رابطہ کیا کیونکہ کریمہ بلوچ پاکستانی شہری تھیں پولیس کے مطابق کریمہ بلوچ کے قتل میں کوئی جرم کے شواہد نہیں ملے

اپنا تبصرہ بھیجیں