مولانا فضل الرحمن کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، مولانا حیدری

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں،نیب کا نام لے کر کوئی اس طرح کسی کی کردار کشی نہیں کرتا۔جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں،نیب کا نام لے کر کوئی اس طرح کسی کی کردار کشی نہیں کرتا،اس کے پیچھے نیب اور عمران خان نہیں کوئی اور ہے،یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے،سلیکٹر حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دیں یہ حکومت ڈھائی سال میں کچھ نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان اور جمعیت علماء اسلام کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔(اح+س)

اپنا تبصرہ بھیجیں