ہرنائی حملے کی مذمت، بھارت بلوچستان میں انگنت وارداتوں میں ملوث ہے، قاسم سوری

کوئٹہ :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن اور پاکستان خصوصا بلوچستان میں دھشتگردی کی انگنت وارداتوں میں ملوث ہے، دنیا کی توجہ کشمیر اور اپنے ملک میں فاشسٹ مودی حکومت کے مظالم سے ہٹانے کے لیے ہمارے ملک میں دھشتگردی کروا رہا ہے ملک دشمنوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 7 ایف سی اہلکاروں کی شھادت پر نہایت افسردہ ہوں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہرنائی، بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دھشتگردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ملک دشمنوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 7 ایف سی اہلکاروں کی شھادت پر نہایت افسردہ ہوں، اللہ تعالی شھدا کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن اور پاکستان خصوصا بلوچستان میں دھشتگردی کی انگنت وارداتوں میں ملوث ہے، دنیا کی توجہ کشمیر اور اپنے ملک میں فاشسٹ مودی حکومت کے مظالم سے ہٹانے کے لیے ہمارے ملک میں دھشتگردی کروا رہا ہے، افواجِ پاکستان ان بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں