مریم نواز سیاسی طور پر زخمی ہیں انہیں ریسکیو کرنے کیلئے تیار ہوں‘فردوس عاشق اعوان

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کراٹے اور کرکٹ کے بعد موٹر سائیکل چلا کر بھی سب کو حیران کردیا۔لاہور میں ریسکیو اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو 1122 کی موٹر سائیکل چلا کر اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مریم نواز سیاسی طور پر زخمی ہیں انہیں ریسکیو کرنے کیلئے تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں