مارچ روکنے، گرفتاری اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کےخلاف بھوک ہڑتال
کراچی(انتخاب نیوز) سندھ میں جبری طور گمشدہ افراد کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیم سندھ سبھا نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی اور انہیں پرامن طور پر لانگ مارچ سے روکنے اور ان کے رہنماؤں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین کو گزشتہ ہفتے پنجاب اور سندھ کے سرحد پر مارچ کرنے سے روک دیا گیا تھا جو جی ایچ کیو کی طرف لانگ مارچ کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں لانگ مارچ کرنے سے روک دیا گیا ہے اس لیے اب تادم مرگ بھوک ہڑتال کے علاوہ دوسرا طریقہ نہیں۔ اس لانگ مارچ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھیں جنہیں آگے جانے سے روک دیا گیا تھا اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ شہریوں کے مداخلت پر خواتین کو تو رہا کر دیا گیا مگر سندھ انعام عباسی سمیت پانچ دیگر رہنما ابھی تک جیل میں ہیں۔ اس وقت اصغر چیخ، غلام شبیر اور شعیب چانڈیو سمیت چار افراد تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ حراست میں لیے گئے ان کے رہنماؤں کو چھوڑ دیا جائے جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔


