زندگی کے چند بہت مشکل اور دل دہلا دینے والے ایام ورثاء کے ساتھ گزارے، ذلفی بخاری
اسلام آباد :معاون خصوصی وزیراعظم سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہزارہ شہداء کے لواحقین کا اپنے پیاروں کو اللہ کے سپرد کرنے کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اپنے ٹوئٹرپیغام میں انہوں نے کہاکہ زندگی کے چند بہت مشکل اور دل دہلا دینے والے ایام ورثاء کے ساتھ گزارے،یہ ہماری تاریخ کا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔زلفی بخاری نے لکھا کہ غم کی اس گھڑی میں ورثاء کے ساتھ ہوں، تمام ورثاء کے باصبر اور با ہمت رہنے کا شکریہ۔
Load/Hide Comments


