رکنی، پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم ہلاک، تین افراد زخمی
دکی، بلوچستان کے علاقے ضلعی بارکھان کے تحصیل رکنی میں اشتہاری ملزم کے ساتھ پولیس کافائرنگ کا تبادلہ اشتہاری ملزم ہلاک تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے علاقے ضلع بارکھان کے تحصیل رکنی کے علاقے زادین میں اشتہاری ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم اللہ بخش موقع پر ہلاک ہوگیا۔ڈی ایس پی عثمان غنی کے مطابق اشتہاری ملزم اللہ بخش اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے جوکہ متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔فائرنگ سے کرکٹ کھیلنے والے تین نوجوان بھی زخمی ہوگئے جن میں عبدالجبار،رحیم بخش اور خیر بخش شامل ہیں۔زخمی نوجوان کے چچا جلال الدین کے مطابق پولیس نے کرکٹ گرانڈ میں اشتہاری ملزم پر فائرنگ کی۔جسکی وجہ سے کرکٹ کھیلنے والے تین نوجوان بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔جنہیں رکنی ہسپتال اور ڈی جی خان منتقل کردئیے گئے ہیں۔ایک زخمی عبدالجبار کو سر میں گولی لگی ہے جسکی حالت تشویشناک ہے۔