اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کے لئے ایچ ڈی آئی پی کو اختیاردے دیا
اسلام آباد :اوگرا نے سوئی گیس میٹرز کے معائنے کے لئے ایچ ڈی آئی پی کو اختیاردے دیا۔ منگل کو اوگرا نے ایچ ڈی آئی پی کو صنعتی اور تجارتی گیس میٹروں کے معائنے کا اختیار دیا۔ اوگر اکے مطابق معائنہ صارفین کی درخواست پر عمل میں لایا جائے گا، مستقبل میں ہونے والے تمام معائنے کو ایچ ڈی آئی پی اور سوئی کمپنیاں مشترکہ طور پر سر انجام دیں گی
Load/Hide Comments


