مستونگ:لاک ڈاؤن کے باعث ملازمین کو تنخوائیں نہیں مل سکیں

مستونگ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی الائیڈ بینک مستونگ کے اکاونٹ ہولڈر بیشترملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو 25 مارچ کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے تھے لیکن الائیڈ بینک مستونگ کے بہت سے ملازمین آج 31 مارچ کو بھی تنخواہوں سے محروم رہیں۔اور روزانہ الائیڈ بینک مستونگ کے چکر لگا کر مایوس لوٹ جاتے ہیں۔جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کا روزانہ بینک کے سامنے جمع ہونا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ دوسری جانب بہت سے بینکوں کے اے ٹی ایم مشین لنک ڈاون رہنے اور بار بار صارفین کے اے ٹی ایم مشینوں کے چکر کاٹنے سے وائرس پھیلنے کا سخت اندیشہ ہے عوامی حلقوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلی حکام اور ڈپٹی کمشنر مستونگ سے صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لینے اور تمام بینکوں کو اے ٹی ایم مشینوں پر بلا تعطل رقم کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں