بھاگ، بدامنی کیخلاف این ڈی پی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

بھاگ:بھاگ گوٹھ چھلگری میں بدامنی کیخلاف نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ بھاگ بختیار آباد روڈ کو ٹنگوٹی کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کیا گیا مظاہرین کاچوروں کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں ہونیوالی ڈکیتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کیا گیا جسکی قیادت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کامریڈ ملوک علی چھلگری پرویز علی چھلگری حاجی خان چھلگری کامریڈ وفامراد سومرو کامریڈ وحید ملیزئی ودیگر سیاسی سماجی تنظیموں نے کی مظاہرین کا کہنا تھا اتوار سوموار کی درمیانی شب گوٹھ چھلگری میں چوروں نے چھ دکانوں کو توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن انتظامیہ چوروں کو ابھی تک گرفتار نہیں کرسکی انتظامیہ امن و امان بحال کرنے ناکام ہوچکی ہے انتظامیہ چوروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی عوام کو چوروں بدمعاشوں کے بل بوتے پر چھوڑ دیا گیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکمران اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے امن و امان بحال کیا جائے اور چوروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ورنہ ہم ہائی وے روڈ بلاک کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں