تفصیلات نکالنے کیلئے ملا منصور کا بینک اکاؤنٹ بحال کرنیکا حکم

کراچی:انسدادہشت گردی عدالت نے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے امیر ملا منصور اور انکے فرنٹ مینز کے خلاف جعلسازی کیس میں نجی بینک کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزم ملا منصور کا بینک اکانٹ دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ 23فروری کو کوئٹہ کے نجی بینک میں موجود اکانٹ کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے افغان طالبان کے امیر ملا منصور اور انکے فرنٹ مینز کے خلاف جعلسازی کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کوئٹہ کی نجی بینک کی جانب سے ملا منصور کے اکانٹ کی رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاون کے نجی بینک میں ملا منصور کا ایک اور اکانٹ موجود ہے، اکاونٹ جعلی نام گل محمد کے نام پر کھولا گیا تھا،ملزم کا اکاونٹ عدالتی حکم پر منجمد کرادیا گیا تھا،اکاونٹ کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے اکانٹ بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے نجی بینک کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے اکانٹ دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 23فروری کو کوئٹہ کے نجی بینک میں موجود اکانٹ کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ دوران سماعت ملا اختر منصور کی جائیداد سے متعلق مختیار کاروں کی جانب سے رپورٹ جمع کرادی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ اور پشاور کے تحصیلداروں نے پیش ہوکر رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملا منصور کی کوئٹہ اور پشاور میں جائیداد موجود نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں