شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کا اجلاس، نئی کابینہ تشکیل

تربت: شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کا اجلاس، سینئر آرٹسٹ کی شرکت، سائنٹیفکٹ اندازمیں جدوجہد کیلئے کابینہ تشکیل، معصومہ شاہین چیئرپرسن اورحفیظ بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب کیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تربت کے آرٹسٹ،پینٹنگ کے شوقین اورسماجی کارکنوں کا ایک مشترکہ اجلاس بروزجمعہ کو سرکٹ ہاﺅس تربت میں منعقد ہوا جس میں تربت سے تعلق رکھنے والی بلوچستان کی معروف آرٹسٹ شہید شاہینہ شاہین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، اجلاس میں معروف آرٹسٹ شہید شاہینہ شاہین کی بہن معصومہ شاہین نے شرکائکو اجلاس کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ شاہینہ شاہین نے تربت مکران میں آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی اورپینٹنگ کے شوقین نوجوانوں کیلئے مکران اکیڈمی آف آرٹس کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کی تھی جس کے زیراہتمام 7 فروری 2020 کو تربت میں تین روزہ پینٹنگ ورکشاپ کاانعقاد کرایا گیا تھا، مکران آرٹ اکیڈمی کی بلڈنگ کے لیے وہ کوششوں میں مصروف تھی کہ ان کی شہادت کا سانحہ پیش آیا اور ان کا کام ادھورا رہ گیا، مگر ہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ آرٹ کے فروغ، آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی اورآرٹ اکیڈمی کے قیا م کے لیے شاہینہ کی مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے، اس کے لیے ہمیں آرٹسٹ اورسماجی کارکنوں کی مدد اورتعاون درکارہے، اجلاس میں آرٹس اکیڈمی کے خدوخال، آئین اور مقاصد پربحث و مباحثہ کے بعد باہمی مشاورت سے مکران اکیڈمی آف آرٹ کا نام تبدیل کرکے شاہینہ شاہین کی خدمات کے اعتراف میں ”شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹ“ رکھا گیا اور باقاعدہ طور پر اس کی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں اتفاق رائے سے شاہینہ شاہین کی بہن معصومہ شاہین بلوچ کو چیئرپرسن، سینئروائس چیئرمین احسان رشیدبلوچ، جونیئروائس چیئرمین سمیر بلوچ، جنرل سیکرٹری حفیظ بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیبہ پیر محمد بلوچ، فنانس سیکرٹری امجدمراد اور انفارمیشن سیکرٹری ماجدصمدبلوچ منتخب کیئے گئے جبکہ اکیڈمی کی آئین مرتب کرنے کیلئے سات رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں احسان رشید، حمل پرواز، گلزاردوست، ماجدصمد، اسد اللہ، طارق مسعود اور التاز سخی شامل ہوں گے۔ اجلاس میں معروف ادیب ڈاکٹر سمی پرواز، ظریف زدگ، میران حیات، عومر ہوت، زبادخان، عرفان منیر، نورفاطمہ، سمیرفضل کریم، محمد جان سمیت دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آئین کو فائنل کرکے جلد شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کو سرکاری محکمے میں رجسٹرڈ کیا جائے گا اور اکیڈمی کو سرکاری زمین کی فراہمی کے لیے کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنرکیچ اورضلع کیچ کے منتخب عوامی نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں