پاکستانی حدود کی خلاف ورزی، 17بھارتی ماہی گیرگرفتار،3لانچیں بھی پکڑ لی گئیں

کراچی:میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے 17بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے 3لانچوں کو قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی پر مامور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوکر مچھلیوں کا شکار کرنے والے 17بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے انکی 3 لانچوں کو قبضے میں لیکر مزید قانونی کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ڈاکس پولیس نے بھارتی ماہی گیروں کے خلاف فشریز ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں