قلات، آئی ای ڈی دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق 4 زخمی

قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے قلات میں روڈ کنارے آئی ای ڈی دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق اہلکار کی لاش کو ڈی ایچ کیو پہنچانے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔دھماکے میں فورسزز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں