مریم نواز کیخلاف غلیظ مہم شروع کی گئی،گالی گلوچ بریگیڈ سے ڈرتے نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(صباح نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف غلیظ مہم شروع کی گئی،گالی گلوچ بریگیڈ سے ڈرتے نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز نے میٹنگ کی جس سے قیمت میں کمی آنا شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز دفتر کے اعداد و شمار پر منحصر نہیں کرتی ہیں بلکہ گرائونڈ کی صورتحال محکموں کو دکھاتی ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے آٹے کی نقل و حمل کی اجازت اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 20 کلو تھیلے میں 80 روپے کی کمی آئی ہے، باقی صوبوں میں حالات بہتر نہیں، مارکیٹ سے آٹے کی قیمتیں محکمہ کے سامنے رکھیں تو محکمہ والے حیران ہوگئے، محکمہ فوڈ کے تین چار لوگوں کو آٹے کی بڑھتی قیمت پر معطل کردیا گیا، ایک سال بعد منصوبے مکمل ہو چکے ہوں گے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہمیں تو دل جلے لیکچر دیتے ہیں آٹے کی قیمت کم نہیں ہوتی، دوسرے صوبوں کو تو لیکچر نہیں ملتا ان کے سی ایم کرتے کیا ہیں، وزیرِ اعلی پنجاب نے محرم الحرام کے انتظامات پر میٹنگ بلائی ہے، محرم الحرام کے لیے کنٹرول روم بنائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ شاہد آفریدی کے خلاف ایک ٹرینڈ چلایا ان کی کرکٹ کی فتوحات ان سے زیادہ ہیں،گالی گلوچ بریگیڈ کے مطابق چلیں تو ٹھیک ورنہ وہ منفی پروپیگنڈا شروع کر دیں گے، گالی گلوچ بریگیڈ سے ڈرتے نہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بدتمیز آدمی یا گروپ بدتمیزی ہی دے سکتا ہے، آٹھویں کیبنٹ میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کی منظوری دی گئی، کوئی محکمہ بھی بانی پی ٹی آئی سے بات پوچھے تو جواب نہیں دیتے۔عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خواتین جیسے گھر اچھا چلا سکتی ہیں اسی طرح ہر محکمے کو اچھا چلا سکتی ہیں، پروپیگنڈا بریگیڈ کو کوئی بات سمجھ آجائے تو ٹھیک نہ پسند ہو تو وہ ہمارے لیے ناجائز ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں